پاکستان کے ممتاز صحافی، شاعر، ادیب اور تجزیہ کار جناب محمود شام 5 فروری 1940 کو پیدا ہوئے۔ آپ نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ایم اے کیا۔ مسلسل 16 سال پاکستان کے سب سے بڑے اخبار روز نامہ جنگ میں بہ حیثیت گروپ ایڈیٹر خدمات انجام دینے کے بعد آپ 21 ستمبر 2010 کو ایک نیا روزنامہ جاری کرنے کے لیے اے آر وائی ڈیجیٹل گروپ سے منسلک ہوئے۔ آپ نے مختلف موضوعات پر بیسیوں کتابیں لکھی ہیں۔ ان دنوں آپ ایک معتبر فیملی میگزین ‘ماہ نامہ اطراف کراچی’ کے ایڈیٹر اِن چیف کی حیثیت سے مصروف عمل ہیں۔
اپنے صحافتی کیرئیر میں محمود شام نے کئی اہم ملکی و غیر ملکی لیڈروں کے انٹرویوز کیے۔ جن میں یاسر عرفات، ذوالفقار علی بھٹو، اندرا گاندھی، شیخ مجیب الرحمٰن، جیرالڈ فورڈ، ہنری کسنجر، ٹن عبد الرزاق، بے نظیر بھٹو، پرویز مشرف، خان عبد الغفار خان، جی ایم سید، خان عبد الولی خان، مولانا بھاشانی، مفتی محمود، اصغر خان، اور غلام مصطفیٰ جتوئی شامل ہیں۔
محمود شام کی چند ممتاز کتابیں:
- رحمن کے مہمان (سفرنامہ حج)
- بھارت میں بلیک لسٹ
- ون ٹو ون (1977 سے 2002 تک کے انٹرویوز)
- امریکا کیا سوچ رہا ہے
- شام بخیر (خود نوشت سوانح عمری)
- انجام بخیر (ناول)
- شب بخیر (ناول)
- بلوچستان سے بے وفائی
- اپ سیٹ 2008
- Visiting America Mind
اور شعری مجموعے ان کے علاوہ ہیں۔
محمود شام کا فیس بک صفحہ ملاحظہ فرمائیے۔