ہمارے بارے میں

اطراف کا نصب العین عدلیہ، میڈیا، قومی سیاسی جماعتیں، فوج، یونی ورسٹیاں، دینی مدارس، این جی اوز، تحقیقی ادارے، کارپوریٹ سیکٹر، سب مل کر ایسی فضا پیدا کریں ایسے کلچر کو جنم دیں کہ ہم آگے دیکھیں، آنے والے دنوں کے لیے سوچیں، تاکہ مستقبل پر اعتماد ہو، یقین محکم ہو کہ سب کا مقدر ایک ہے، بلوچستان، خیبر پختون خوا، سندھ، پنجاب، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، فاٹا میں رہنے والے سب محترم ہیں، معزز ہیں، ان کے حقوق اور اختیارات ایک سے ہیں، اپنے اپنے وسائل پر سب کا حق ہے۔

اطراف ہر مذہب ہر مسلک اور ہر سیاسی مکتب فکر کا احترام کرتا ہے۔ اطراف کا بنیادی مقصد ایسے اذہان تیار کرنا ہے جو پاکستان میں رہتے ہوئے پاکستان سے اپنی وفاداری استوار رکھتے ہوئے پاکستان کے وسائل کو پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے بروئے کار لانے کی ذمہ داری اٹھائیں۔

اطراف کا مطمح نظر نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے ہر لمحہ رہ نمائی حاصل کرتے ہوئے ایک ایسا ماحول قائم کرنا ہے جو روشن، محفوظ، پر سکون اور علم کی دولت سے مالا مال ہو۔

ان مقاصد کے حصول کے لیے ہمیں آپ کا مستقل تعاون درکار ہے۔