(ترانۂ فضائیہ)
اے ہوا کے راہیو ۔۔۔ بادلوں کے ساتھیو!
پرفشاں مجاہدو!
تم وطن کی لاج ہو
پاک سرزمین کی
اپنی جاں پہ کھیل کے
تم بنے سلامتی
اے ہوا کے راہیو ۔۔۔ بادلوں کے ساتھیو!
پرفشاں مجاہدو!
تم فضا کا حسن ہو
آسماں کا ناز ہو
تم دلوں میں پھیلتی
روشنی کا راز ہو
اے ہوا کے راہیو ۔۔۔ بادلوں کے ساتھیو!
پرفشاں مجاہدو!
گر ہو قوتِ یقیں
یہ ہوا یہ فاصلے
آسماں کی وسعتیں
ایک ایک ہیچ ہیں
اے ہوا کے راہیو ۔۔۔ بادلوں کے ساتھیو!
پرفشاں مجاہدو!
اڑ رہا ہے دور تک
چاند تارے کا علَم
امن ہے نگر نگر
عافیت قدم قدم
اے ہوا کے راہیو ۔۔۔ بادلوں کے ساتھیو!
پرفشاں مجاہدو!
شاعر: محمود شام
گلوکاران: سلیم رضا، منیر حسین و کورس
موسیقی: کالے خان
ریڈیو پاکستان لاہور
- آئیے آگے بڑھتی قوم کا کردار ادا کریں - May 1, 2025
- جنوبی ایشیا میں نیو گریٹ گیم کا آغاز - April 27, 2025
- اردو میں خود نوشت قابلِ ستائش - April 24, 2025