بچوں کا ’اطراف‘

بچوں کا ’اطراف‘

’بچوں کا اطراف‘۔ دھیرے دھیرے بچوں میں مقبول ہورہا ہے۔ کچھ بچے اپنی تحریریں بھی ارسال کررہے ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ آپ ’کنول بانو‘ کی تلاش پر بھی اپنی رائے دیں۔ وہ بڑی محنت اور محبت سے دُنیا جہان سے آپ کے لیے چیزیں ڈھونڈ کر لارہی ہیں۔معلوم نہیں کہ پاکستان میں یہ کھلونے۔یہ ایجادات دستیاب بھی ہیں یا نہیں۔آپ ہم سے زیادہ ان چیزوں کے بارے میں جانتے ہیں۔اس لیے آپ ہماری رہنمائی کریں۔

بچوں میں اختراع کی صلاحیت زیادہ پائی جاتی ہے۔اس کے معنی انہیں معلوم نہیں ہو تے ۔دیکھتے ہیں،سوچتے ہیں اور کر گزرتے ہیں کیونکہ وہ بچے ہیں۔غلطی کر بیٹھیں تو معاف کر دیئے جائیں گے۔کچھ نیا کر دکھا یا تو انعام پائیں گے۔ان کے پاس عذر پیش کر نے کا موقع ہو تا ہے۔بہرحال جو بڑوں کو انہیں دینا ہی پڑتا ہے ۔ہمارے یہاں صحتمند رجحانات کا فقدان ہے۔ذہنی نشو ونما کے لئے اب تک کھلونوں سے مدد لی جاتی ہے ۔مغربی معاشرے یہاں بھی ہم پر سبقت رکھتے ہیں۔انہوں نے بچکانہ سطح پرtoyکلچر کے فروغ کو بہت پیچھے دھکیل کراس اصطلاح کو gadgets سے بدل دیا ہے۔اس ضمن میں نت نئی ٹیکنالوجیز کو بچوں کیلئے خاص طور پر ڈیزائن کیا جاتا ہے ۔نمو پاتے ذہن تعمیراتی کاموں کی طرف مائل کر دئیے جا تے ہیں۔انہیں معلوم ہو تا ہے کیا ان کے لئے ہے اور کیا ان کے لئے نہیں ہے۔ریاضی کے فارمولے زندگی گزارنے کے طریقے نہیں بتا سکتے ۔یہ اعداد و شمار کے گو رکھ دھندوں کو سلجھانے کے کام آتے ہیں۔سادہ سی بات ہے ۔بچوں کو ریاضی کی مشقیں رٹانے کی بجائے سمجھاکر حل کروائی جائیں تو اگلی مشق وہ خود حل کر لیتے ہیں۔ فارمولاآپ کوبتانا پڑتا ہے۔

Apple Watch Series 3
تھوڑے بڑے ہو جائیے۔
اسکول جانے والی عمر سے بھی پہلے بچوں کو کلائی پرگھڑی باندھنے کا شوق ہو جاتا ہے ۔کارٹون کریکٹرز والی گھڑیاں انہیں اٹریکٹ کر تی ہیں۔ان کے رنگ اور اشکال توجہ کا اصل محور بنتے ہیں۔Apple کمپنی نے بچوں کے اس شوق کو مدّ نظر رکھتے ہو ئے ڈیجیٹل واچز ایجاد کی ہیں۔جن سے بڑے بھی استفادہ کر رہے ہیں۔وجہ ان کی ساخت اور پائیداری ہے۔رنگ کو اہمیت دینے کے بر عکس اسے دلچسپ بنانے اور جدت پر زور دیا گیا ہے۔واٹر پروف ہونے کے ساتھ موبائیل فون سے اسے منسلک کر نے کا آپشن اہم ہے۔یوںآئی فون استعمال کرتے ہوئے جب تھکن محسوس ہو نے لگے تو اس گھڑی سے دل بہلا لیجئے۔اس میں ایک انتہائی حسّا س ہارٹ بیٹ چیک کرنے والا سینسر بھی نصب ہے۔GPS اورکشادہ اسکرین سورج کی تیز رو شنی میں بھی نمایاں رہتی ہے۔

Bose SoundSport Free Wireless earbuds
سنائی دے رہا ہے کچھ؟؟؟
موبائیل فون پر طویل گفتگو ہاتھ اور کان دونوں کو تھکادیتی ہے۔ حل ہینڈ فری کی صورت میں پیش کیا گیا۔جو اب گزرے وقتوں کی بات محسوس ہو رہی ہے۔ہوا جیسا وزن رکھنے والیBose SoundSport Free Wireless earbudsکانوں پر بار نہیں ڈالتیں۔پانی کے خلاف مزاحمت رکھتی ہیں ۔وائر لیس یعنی تار کے بغیر ہیں۔ ان کا ساؤنڈ سسٹم بے حد منظم ہے ۔بیٹری پانچ گھنٹوں سے زائد چل جاتی ہے۔اسے موبائیل فون سے جوڑنے کی گنجائش آپشن بھی موجود ہے۔

 

Nintendo Switch
اب کھیل گھر پر کھیلیں۔نیٹینڈو ایک گیم ڈیوائس ہے جو پچھلی کئی دہا ئیوں سے بچوں کو معیاری تفریح فراہم کر رہی ہے۔ کئیِ ماڈل متعارف کر وائے جاچکے ہیں اور سب ہی کامیاب رہے۔اس گیم ڈیوائس میں جدت اور اس کے سہل استعمال کو فروغ دینے کے لئے برانڈ نےNitento swith متعارف کر وایا ہے۔ڈیوائس کو پلے اسٹیشنLedکی شکل دے کر پو رٹیبل بنا دیا گیا ہے نیز گیم کنٹرولر کے ڈیزائن میں کچھ اختراع کی گئی ہے۔پلے اسٹیشن میں نئے کھیل انسٹال کئے گئے ہیں جنہیں بچوں اور بڑوں ،دونوں کے مزاج کے مطابق تیا رکیا گیا ہے۔

Cross Peerless track pen
بلو ٹوتھ آف کر لیں۔trackR ٹیکنالو جی نے ایک ایسا قلم تیار کیا ہے جو لکھتا بھی ہے اور بلو ٹوتھ کا کام بھی انجام دیتا ہے۔یہ ایک تحریری بلوٹوتھ آلہ ہے۔اس لاثانی قلم کی ساخت نہایت دیدہ زیب ہے اور اس کا کام بے مثال۔یہ آپ کے اسمارٹ فون سے کنیکٹ ہو جاتا ہے ۔وائی فائی ڈیوائس نہ چلنے کی صورت میں یہ پیغام رسانی کرتا ہے۔مکینکل پارٹس کی وارنٹی لائف ٹائم ہے۔کراس ٹریک پین دو رنگوں میں دستیاب ہے

Google Home Mini
آپ کا اپنا دوست۔ہمارے درمیان کچھ ایسے لوگ بھی بستے ہیں جو کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہو تے ہیں۔جن گھرانوں میں ذہنی یا جسمانی معذوری سے وچار بچے موجود ہو ں وہاں والدین کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔ خیال رکھنے کی بات الگ ہے مگر انہیں نارمل ظاہر کر نے کے لئے ان کی نگرانی اور کڑی محنت کر نی پڑتی ہے۔گوگل ہو م منی ناصرف ایسے معذور بلکہ نارمل صحتمند بچوں کے لئے بھی ایک کار آمد ایجاد ہے۔اسے ایکو یعنی ماحول دوست بنایا گیا ہے۔گوگل کی یہ اسسٹنٹ ڈیوائس فوری ردّ عمل ظاہر کر تی ہے۔من پسند موسیقی سنا سکتی ہے،سوالات کے جوابات دے سکتی ہے، الارم سیٹ کر نے کے علاوہ خود سے منسلک اپلائنسز کو کنٹرول کرتی ہے۔یہ زندگی آسان بنا سکتی ہے۔

 

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

four × one =