سید ارتقا احمد زیدی
’اطراف‘ کے قلمی سرپرست ہیں۔ اطراف لاؤنج واٹس ایپ گروپ کے سب سے متحرک شریک ’اطراف‘ کے لیے ان کی انتہائی اہم اور ان کی صحت کے لیے مفید’غذائیت میں افادیت‘ تحقیق پر مبنی ہے۔ وزارتِ تجارت کے جائنٹ سیکرٹری کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ اپنے تجربات مشاہدات پر مشتمل ’ارتقا‘ آپ بیتی۔ اُردو اور انگریزی میں بہت مقبول ہوئی۔ ان دنوں صحت عامہ کی بہتری کے لیے پھلوں اور سبزیوں پر تحقیق کررہے ہیں کہ کونسا پھل یا سبزی۔ کس بیماری کے علاج میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ متعدد بیماریوں سے محفوظ بھی رکھتی ہے۔ ہم شکر گزار ہیں کہ سید ارتقا زیدی کے کہ انہوں نے اپنی اس فائدہ بخش تحقیق کے لیے ’اطراف‘ کے صفحات کا انتخاب کیا۔
کریلا
آبائی وطن افریقہ۔ پاکستان بھارت بنگلا دیش میں بھی مقبول
پاکستان 2004-2003 ۔5459 ہیکٹر پر کاشت ۔51217 ٹن پیداوار۔
شوگر کے مرض میں بہت مفید۔ وزن کم کرتا ہے
نہار منہ جوس پینے سے جلد کی تمام بیماریوں کا علاج
بینگن
سب سے پہلے کاشت قدیم چین میں
دنیا میں کُل پیداوار۔54.1 ملین ٹن
دل کے مریضوں کے لیے بہت مفید
شوگر کو اعتدال میں رکھتا ہے۔ وزن کم کرتا ہے
٭ سید ارتقا احمد زیدی کی تحقیق تحریر
کریلا
آبائی وطن افریقہ ہے۔ بعد میں جنوب مشرقی ایشیا میں وسیع تعداد میں کاشت کیا گیا۔ شمالی ہندوستان میں اس کو لوگ بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش میں بھی مقبول سبزی ہے۔ ویت نام۔ تھائی لینڈ اور انڈونیشیا میں بھی کریلے کا استعمال عام ہے۔ دنیا میں اس کی کل پیداوار کے اعداد و شُمار دستیاب نہیں ہیں۔ البتہ پاکستان میں 2004-2003 میں کریلا 5459 ہیکٹر پر کاشت کیا گیا اور 51,217 ٹن پیداوار ریکارڈ کی گئی۔
غذائیت
100گرام کریلے میں مندرجہ ذیل غذائیت پائی جاتی ہے۔
کیلوریز۔19
کاربو ہائیڈریٹس۔4.32گرام
فائبر۔2گرام
پروٹین۔0.84گرام وٹامن اے ۔6 مائیکرو گرام
وٹامن بی 1۔0.051ملی گرام
وٹامن بی 2۔0.053 ملی گرام
وٹامن بی 5۔ 0.193ملی گرام
وٹامن بی 6۔0.041ملی گرام
وٹامن بی 9۔51مائیکرو گرام
وٹامن سی۔33ملی گرام
وٹامن ای۔0.14 ملی گرام
وٹامن کے۔4.8مائیکرو گرام
کیلشیم۔9ملی گرام
فولاد۔0.38ملی گرام
میگنیشیم۔16ملی گرام
مینگنیز۔0.086 ملی گرام
فاسفورس۔36ملی گرام
پوٹاشیم۔319ملی گرام
سوڈیم۔6ملی گرام
جست۔0.77 ملی گرام
فوائد
1۔ذیابیطس کے مرض میں کریلے کا استعمال بہت مفید ہے۔ امریکہ کے ادارے ایف ڈی اے Food and Drug Administration نے ذیابیطس کے مریضوں میں کریلے کے استعمال سے ہونے والے فوائد کی توثیق کردی ہے۔ کیونکہ کریلے میں ایک مادہ پایا جاتا ہے جو انسولین بڑھاتا ہے۔ کریلے کے استعمال سے شوگر اعتدال میں رہتی ہے۔( لیکن ذیابیطس کے مریض ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوائیں ہر گز نہ چھوڑیں۔)
2۔ کریلے کے استعمال سے کینسر کے خلیوں کی افزائش رک جاتی ہے۔ بے شُمار کینسر مثلاً معدہ۔ بڑی آنت۔ پھیپھڑوں اور حلق کے کینسر میں کریلے کے استعمال سے فائدہ ہوتا ہے۔
3۔دل کے مریضوں کو بھی کریلے کے استعمال سے فائدہ ہوتا ہے کیونکہ اس سی کولیسٹرول میں کمی واقع ہوتی ہے۔ اور دل کی شریانیں کھلی رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
4۔کریلے کھانے سے وزن میں بھی کمی واقع ہوتی ہے ۔ جو دو وجہ سے ہوتی ہے۔(الف) کریلے میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں اور (ب) کریلے نطام انہضام سے مکمل طور طر گزرنے اور مزید خوراک کی خواہش میں کافی وقت لیتے ہیں۔
5۔ کریلے کا جوس نہار منہ پینے سے جلد کی تمام بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے۔
6۔ کریلہ قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ اس لیے الرجی سے حفاظت ہوتی ہے۔
7۔ کریلے کے استعمال سے نظر کی بھی حفاظت ہوتی ہے اور موتیا کو بھی روکنے میں مدد ملتی ہے۔
بینگن
بینگن کے آبائی وطن کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ دنیا کے بیشتر ممالک۔ آسٹریلیا۔ امریکہ۔ نیوزی لینڈ ۔ برطانیہ۔ مغربی یورپ۔سنگاپور۔ ملائشیا۔ جنوبی افریقہ ۔ جنوبی ایشیا اور مشرقی ایشیا میں عرصہ دراز سے کاشت ہورہا ہے۔ لیکن قدیم چین میں اس کے سب سے پہلے اگائے جانے کے بارے میں شواہد ملے ہیں۔
دنیا میں اس کی کل پیداوار 54.1 ملین ٹن میں سے 34.1 ملین ٹن چین میں ۔12.9 ملین ٹن ہندوستان میں۔ اور 1.4 ملین ٹن مصر میں پیدا ہوتا ہے۔ تر کی اور ایران میں اس کی پیداوار 0.8 اور 0.7 ملین ٹن ہے۔
غذائیت
100 گرام بیگن میں مندرجہ ذیل غذائیت پائی جاتی ہے۔
کیلوریز۔ 25
کاربوہائیڈریٹس۔ 5.88گرام
فائبر۔3گرام
پروٹین۔0.98گرام
وٹامن بی 1۔0.039 ملی گرام
وٹامن بی2۔0.037ملی گرام
وٹامن بی 3۔0.649ملی گرام
وٹامن بی 5۔0.281ملی گرام
وٹامن بی 6۔0.084ملی گرام
وٹامن بی 9۔22 مائیکرو گرام
وٹامن سی۔ 2.2ملی گرام
وٹامن ای۔0.3ملی گرام
وٹامن کے۔3.5 مائیکرو گرام
کیلشیم۔9ملی گرام
فولاد۔0.23ملی گرام
میگنیشیم۔14ملی گرام
مینگنیز۔0.232ملی گرام
فاسفورس۔24ملی گرام
پوٹاشیم۔229ملی گرام
جست۔0.16ملی گرام
فوائد
1۔ دل کے مریضوں کے لیے بینگن کا استعمال بہت مفید ہے۔ کیونکہ اس سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈ میں کمی واقع ہوتی ہے جس کی وجہ سے دل کی شریانوں میں رکاوٹ پیدا نہیں ہوتی۔
2۔ شوگر کو بھی اعتدال میں رکھنے کے لیے بینگن کا استعمال کارآمد ہے۔ کیونکہ اس میں پولی فینولز Polyphyenols پائے جاتے ہیں جو شوگر کو جزو بدن بننے سے روکتے ہیں اور انسولین کی افزائش تیز کرتے ہیں۔
3۔بیگن کا استعمال۔ وزن کم کرنے میں بھی مفید ہے کیوکہ فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس لیے بھوک کم کرنے میں کارآمد ہوتی ہے۔
4۔ کینسر کے خلیوں کو تلف کرنے میں بھی بیگن کا بڑا اہم کردار ہے۔ کیونکہ اس میں ایک مادہ سیلا سوڈین رہنموسل گلائکو سائڈزس Salasodine Rhamnosyl Glycoside پایا جاتا ہے جو کینسر کے خلیوں کو مارتا ہے اور ان کی مزید افزائش کو بھی روک دیتا ہے۔