گریزیہ ماریہ پاؤلا – تین عشروں سے پاکستان میں تعلیمی خدمات کی فراہمی

ماریہ پاؤلا اور ان کے شوہر 1984 میں پاکستان آئے۔ ان کے ساتھ تعلیم و تربیت کے دوسرے سرگرم رفقا بھی تھے۔ انہوں نے Family Educational Services کی شراکت میں بنیاد رکھی۔ جس کا مقصد معاشرے کے تمام ارکان کو بہتر معیاری تعلیم فراہم کرنا تھا۔ اور خاص طور پر ان بچوں بچیوں کو جو کسی وجہ سے محروم ہیں۔ ماریہ پاؤلا کو پاکستان۔ پاکستان کے لوگ۔ پاکستان کے محروم بچے بہت پیارے لگے۔ اس لیے یہاں خدمات انجام دیتے ہوئے تین عشروں سے زیادہ عرصہ گزر گیا۔ وقت کا پتہ ہی نہیں چلا۔ ایف ای ایس ایف کے ادارے میں ماریہ پاؤلا نے نئے نئے تربیتی پروگرام شروع کیے۔ بین الاقوامی معیار کو پیش نظر رکھا۔

پاکستان میں ان کی 38 سالہ مسلسل خدمات پر انہیں اعترافِ خدمت اعزاز پیش کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

3 × 5 =