امت الصبور – 50 سال سے شائع ہونے والے خواتین ڈائجسٹ کی مدیر

خواتین ڈائجسٹ خواتین کا پہلا ماہنامہ تھا جو نہ صرف دیکھنے میں خوبصورت تھا بلکہ اس میں خواتین کی دلچسپیوں اور موجودہ دور کے تقاضوں کو بھی مد نظر رکھا گیا تھا۔ پیش نظر دو مقصد تھے۔

گھر کی چار دیواری میں رہنے والی خواتین کو صاف ستھری تفریح مہیا کرنا ،انہیں آگہی اور شعور دینا تاکہ وہ باہر کی دنیا کو جان سکیں، خود کو، اپنی صلاحیتوں کو پہچان سکیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ایک اچھی ماں اور بہن کا کردار ادا کر سکیں۔

دوسرا مقصد یہ تھا کہ خواتین کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جائے۔

خواتین ڈائجسٹ کی 50 سالہ باقاعدہ اشاعت پر خواتین ڈائجسٹ کی مدیر امت ا لصبور کو ’اعتراف خدمت اعزاز‘ پیش کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

five − 4 =